خیبرپختونخوا حکومت کا تفریحی ہفتہ منانے کا اعلان
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے تفریحی ہفتہ منانے کا اعلان کر دیا۔
تفریحی ہفتہ 8 سے 10 نومبر تک منایا جائے گا، عوام کی تفریح کے لیے ثقافتی میلہ، کبوتر بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میلے کا انعقاد پشاور کے کرنل (ر) شیر خان شہید سٹیڈیم میں ہو گا، میلے کا مقصد لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔





