پاکستان

سموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ، اس معاملے پر بھارت سے بات کرنا ہوگی: مریم نواز

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے، اس معاملے پر بھارت سے بات کرنا ہوگی۔

لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سوچ رہی ہوں سموگ کے حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھوں، سموگ کے مسئلے پر بھارت سے ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر سموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہواؤں کو نہیں پتا دونوں ملکوں کے درمیان میں بارڈر ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کرتے سموگ سے لڑنا نا ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ، ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ دلوں کو قریب لانے کا چراغ ہے، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے 20 دسمبر کو مینارٹی کارڈ متعارف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مینارٹی کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیئے جائیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400 خاندانوں کیلئے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیوالی کا دیا دلوں کو جوڑتا ہے، میرے پلان میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، اقلیتی برادری کیلئے فنڈز ڈبل کر دیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ