پاکستان

گورنر پنجاب کی منظوری کے بغیر چھ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات

لاہور:   گورنر پنجاب کی منظوری کے بغیر چھ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات کر دیئے گئے۔

گورنر پنجاب نے دوسری مرتبہ اعتراض لگا کر سمریاں واپس بھیج دی تھیں، پنجاب گورنمنٹ نے ایکٹ 105 کے تحت وائس چانسلرز کے آرڈرز جاری کر دیئے۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے ڈاکٹر رؤف اعظم کا بطور وائس چانسلرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جی سی یونیورسٹی ویمن فیصل آباد کے لئے ڈاکٹر کنول امین کو وائس چانسلر تعینات کردیا گیا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے لئے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی دوسری مرتبہ وائس چانسلر تعینات ہو گئیں۔

اس کے علاوہ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے لئے ڈاکٹر شازیہ بشیر کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے لئے ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر ہوں گی۔

ایکٹ 105 کے تحت 25 دن سے زیادہ گزرنے پر پنجاب گورنمنٹ نے گورنر پنجاب کی اجازت کے بغیر آرڈرز جاری کئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ