تجارت

مرمت نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ، شیڈول متاثر

اسلام آباد:   مرمت نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہونے لگا۔

 ذرائع کے مطابق پروازوں کی روانگی میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 تاخیر کا شکار پرواز کو 4 بجے روانہ ہونا تھا تاحال روانہ نہ ہوسکی، پرواز کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 کی شام چھ بجے روانگی متوقع تھی جو ممکن نہ ہوسکی، مرمت نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی سے اسلام آباد جانے والی رات 8 بجے کی پرواز پی کے 370 بھی تاخیر سے رات 10 بجے روانہ ہو گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا