کھیل

پلیئنگ الیون کی تشکیل میں معاونت کیلئے اسد شفیق کو آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

لاہور:    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بجھوانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد بیرون ملک ٹور پر ایک سلیکٹر ٹیم کے ساتھ موجود ہوا کرے گا۔

پہلے مرحلے میں اسد شفیق کو آسٹریلیا بحھوانے کے انتطامات کیے جا رہے ہیں، وہ وہاں پر وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں معاونت کریں گے۔

اسد شفیق آسٹریلوی کنڈیشنز پر ساتھی سلیکٹرز کو بھی اعتماد میں لیا کریں گے، قومی سلیکٹر کپتان اور ہیڈ کوچ کی بھی رائے لے کر سلیکشن کمیٹی سے شیئر کریں گے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی حتمی 11 رکنی ٹیم میدان میں اتارے گی۔

دورے کے اختتام پر اسد شفیق اپنی رپورٹ تیار کرکے ساتھی سلیکٹرز کو اعتماد میں لیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک آسٹریلیا کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این