کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل پہلی بار افغانستان اے کے نام

الامارات:    ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان اے ٹیم نے سری لنکا اے ٹیم 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

افغانستان اے ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صدیق اللہ اتل نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کریم جنت نے 33 ، درویش رسولی نے 24 اور محمد اسحاق نے 16 رنز بنائے۔

قبل ازیں عمان کے شہر الامارات میں ہونیوالے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے سہان آرا چیگے 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے، افغانستان اے کے بلال سمیع نے 3 اور غضنفر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این