کھیل

چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور:   چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرکے فتح اپنے نام کی، ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا، سعود شکیل نے سنچری سکور کرکے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا، قوم کے ساتھ کھلاڑیوں کو ایسی شاندار فتح کا انتظار تھا، نئے کھلاڑیوں نے کارکردگی سے ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این