انٹرنیشنل

اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، فلسطینی بچے ادویات کے بغیر تڑپ تڑپ کر مرنے لگے

غزہ:   اسرائیل کی جنگ کے باعث غزہ کے فلسطینی بچے ادویات کے بغیر تڑپ تڑپ کر مرنے لگے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں نے غزہ کے فلسطینی بچوں کے لئے اسرائیلی حکمت عملی کے بارے میں ایک بار پھر بیان کیا ہے کہ ادویات کی فراہمی روک کر اور ہسپتالوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے علاج کے لئے ناکارہ بنادیئے جانے کی وجہ سے غزہ کے زخمی فلسطینی بچے درد کے ساتھ تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں۔

اداروں کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ان کا غزہ سے باہر علاج کے لئے جانے کا راستہ بھی بند کر رکھا ہے، رفح کی راہداری سمیت تمام راہداریاں بند ہیں، گویا غزہ کے بچے ایک بہت بڑے انسانی المیے سے دوچار ہیں۔

غزہ کے بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں نے رپورٹ کیا کہ وہاں ہزاروں زخمی اور بیمار بچے علاج اور خوراک کے لیے تڑپ رہے ہیں مگر ان کو جان بوجھ کر ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر