پاکستان

ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف

پشاور :  مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت انتہائی اوچھے ہتھکنڈوں پراُتر آئی ہے، ہمارے کارکنان کو بخیر و عافیت ہمارے حوالے کیا جائے، کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک جھوٹ چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہی ہے ، واقعے کے حوالے سے عطا تارڑ اور پولیس کے بیانات میں کھلے تضادات ہیں، کوئی فائرنگ اور کوئی ڈنڈوں سے حملے کا دعوی کررہا ہے ۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ بتائیں اٹک جانے والے قیدی وینز واپس اسلام آباد کیوں موڑ دی؟ صبح ضمانتیں ہونے کے بعد شام تک قیدی گاڑیوں کو کیوں سڑکوں پر گھمائے جارہے تھے؟ واقعے کی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں حکومت کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ