پاکستان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،اندرونی کہانی منظر عام پر

لاہور:   پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانہ منظر عام پر آ گئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین نے اپوزیشن لیڈر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر سمیت دیگر کی جانب سے توانا آواز نہ اٹھانے پر جنید افضل ساہی سمیت متعدد ارکان اسمبلی شدید ناراض ہوئے۔

اپوزیشن پارلیمانی اجلاس میں اراکین کے مابین شدید گرما گرمی اور تلخ کلامی ہوئی، اپوزیشن اراکین نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ مخلص اراکین کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن رکن جنید افضل ساہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سمیت ہر جگہ ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا مگر میری گرفتاری پر جاندار آواز نہیں اٹھائی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی گفتگو فوری لیک ہوجانے کی شکایات اجلاس میں زبان زد عام ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ