پاکستان

جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں بیرونی مداخلت کے دروازے کھولے: جسٹس منصور

اسلام آباد:  سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکار کردیا، جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ریٹائرڈ ہونے والے چیف جسٹس کو ان کی خدمات پر ان کے اعزاز میں ریفرنس دیا جاتا ہے، ماضی میں جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تو ان کے ریفرنس میں بھی شرکت سے انکار کیا، آج بھی میں نے انہی وجوہات کی بنا پر ریفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ بلکہ آج وجوہات زیادہ پریشان کن ہے، چیف جسٹس کا بنیادی فرض شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور سب کو انصاف فراہم کرنا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ میں بیرونی مداخلت روکنے کے بجائے اس کے دروازے کھولے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مداخلت روکنے کے لیے جذبہ دکھایا اور نہ ہی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کو کمزور کرنے اور اپنے قوانین بنانے کو مناسب گراؤنڈ دیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ