انٹرنیشنل

اسرائیلی حملے کا خطرہ: ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے ایران کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

انقرہ:   اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث ترکیہ کی فضائی کمپنیوں ترکش ایئر لائنز اور پگاسس نے یکم نومبر تک ایران کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فضائی کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، شیراز اور اصفہان میں اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے، ترک براڈ کاسٹر نے اس کی وجوہات خطے میں پھیلی ہوئی بدامنی کی لہر قرار دیا ہے، خصوصاً ایران پر اسرائیلی ممکنہ حملے کو بنیاد بنا کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فضائی کمپنیوں نے ابھی اپنی ویب سائٹ پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق نہیں کی، دریں اثناء اطلاع ملی کہ ترکش ایئر لائنز نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اس نے ایران کے لئے استنبول ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

جاری کردہ میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پگاسس نے اس سلسلے میں مسافروں کے لئے بکنگ بند کر دی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر