انٹرنیشنل

اوباما احمق شخص، ملک تقسیم کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن:   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں احمق شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

سابق امریکی صدر کی ٹرمپ کی یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوباما نے سوئنگ ریاستوں میں نائب صدر کی حمایت کے لئے کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک حقیقی بیوقوف شخص ہے کیونکہ میں نے اسے پچھلی دوبار میں کملا ہیرس کے لئے مہم چلاتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2016ء میں اوباما نے انتخابات میں اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت میں مہم چلائی تھی جو بالآخر میں نے جیت لی تھی۔

واضح رہے کہ اوباما نے حالیہ ہفتوں میں نیواڈا، پنسلوانیا اور ایریزونا میں ہیرس اور دیگر ڈیموکریٹک امیدواروں کی حمایت کی مہمات میں حصہ لیا ہے، وہ منگل کو وسکونسن اور مشی گن میں نمودار ہوئے، جمعرات کو جارجیا میں ایک ریلی میں نائب صدر کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر