کھیل

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر میر حمزہ پنڈی ٹیسٹ سے باہر

راولپنڈی:   انگلینڈ کیخلاف فیصلہ کن میچ سے قبل پاکستان کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ انجری کا شکار ہو کر راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر حمزہ معمولی انجری کا شکار ہیں، انہیں کمر کے نچلے حصے میں درد ہو رہا ہے، میر حمزہ نے دونوں پریکٹس سیشنز میں حصہ نہیں لیا، صرف معمولی واک اور آرام کیا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

انگلینڈ نے 3 سپیشلسٹ سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، جیک لیچ اور شعیب بشیر کے ساتھ لیگ سپنر ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این