کھیل

بھارت کیخلاف ہوم سیریز، وارنر کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پیشکش

میلبرن:  سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پیشکش کر دی۔

ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

اب ڈیوڈ وارنر نےکہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ دستیاب ہوں، میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں، واپسی کے لیے میں نے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا۔

ڈیوڈ وارنر کے مطابق اینڈریو میکڈانلڈ نے مجھے جواب دیا کہ آپ ریٹائر ہو چکے ہیں، یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں لیکن اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کے لیے کیوں شرماؤں؟

خیال رہے کہ آنے والے دنوں میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جس میں آسٹریلیا کو ٹاپ آرڈر پر مشکلات کا سامنا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این