پاکستان

ایم کیو ایم رکنِ قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی:   کراچی کے علاقے کلفٹن میں کار حادثے میں ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا شاہ زیب نقوی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ صبح سویرے کلفٹن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جب کار الٹنے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے میں نوجوان شاہ زیب سر پر چوٹیں آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی نوجوان راشد منہاس روڈ پرواقع عسکری فور کا رہائشی اور ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار اور مرحوم سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جبکہ زخمی نوجوان متوفی شاہ زیب کا دوست ہے۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی میت ورثا کے حوالے کر دی۔

اہلِ خانہ کے مطابق سید شاہ زیب نقوی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء عسکری 4 کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ