پاکستان

صدر مملکت نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کیلئے صدر آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھیجی تھی۔

پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیراعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کئے۔

26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکی ہے، قومی اسمبلی میں ترمیم کے حق میں 225 اراکین نے اور مخالفت میں 12 اراکین نے ووٹ دیئے۔

سینیٹ میں آئینی ترامیم کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، حکومت کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 ووٹ آئے۔

ترمیم کی شق وار منظوری کےدوران تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کے اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ