انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

تل ابیب :  حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیاگیا ہے۔

اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم موجود نہیں تھے۔

سعودی ٹی وی چینل کے مطابق حزب اللہ نے لبنان سے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوج نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 2 مزید ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جاسکتا ہے اور میرے خیال میں لبنان میں جنگ بندی کے لیے کام کیا جاسکتا ہے تاہم غزہ میں جنگ بندی انتہائی مشکل ہوگی۔

یاد رہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر