پاکستان

ملتان: آتش گیر مواد پھٹنے سے گھر کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

ملتان:  اندرون شہر میں آتش گیر مواد پھٹنے سے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق دہلی گیٹ نیلگراں میں عمارت کے اندر آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا، عمارت دھماکے سے زمین بوس ہوگئی، انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر سی پی او ملتان سمیت سینئر پولیس افسر اور پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ