پاکستان

پرامن احتجاج کی کال پر درباری وزراء کی چیخیں پھر شروع ہوگئیں: بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کی کال پر لیگی درباری وزراء کی چیخیں پھر شروع ہوگئیں۔

خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں، خود ساختہ ارسطو احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے، فسطائیت کے ہوتے ہوئے ملکی ترقی ناممکن ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر جعلی حکومت اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، معاشی و سیاسی مسائل کی جڑ جعلی حکومت ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ