پاکستان

عمران خان پاکستان اور قانون کے لئے لڑ رہے ہیں: فیصل امین خان

پشاور: ممبر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور قانون کے لئے لڑ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فیصل امین خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام حدیں پار ہوگئیں ہیں، اگر جمہوری ملک ہے تو ہمیں سوچنا چاہئے کہ کس طرف جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان اور قانون کے لئے لڑ رہے ہیں، ہماری آئینی اور قانونی جنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج سے کہتا ہوں گورننس میں خیبرپختونخوا تمام صوبوں سے آگے ہے، خیبرپختونخوا کی آمدن میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس وقت 100 ارب روپے سرپلس ہیں۔

رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے، کسی خاص ضلع نہیں بلکہ تمام میں یکساں فنڈز خرچ کیا جا رہا ہے، 99 پوائنٹ ایجنڈا ضلعی انتظامیہ کو دیا گیا ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ