انٹرنیشنل

حزب اللہ کے عبوری سربراہ کا مقاصد سے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم

بیروت: حزب اللہ سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے عبوری سربراہ اور ڈپٹی چیف نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں مقاصد سے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

حزب اللہ کے عبور سربراہ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنا لیڈر اور بھائی کھویا ہے جو اپنے فائٹرز سے پیار کرتے تھے، ہم دیر کرنے کے بجائے جلد طریقہ کار کے مطابق اپنے نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے اور ہم لبنان کی حفاظت اور غزہ کی حمایت کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے اندر 150 کلومیٹر حملے کرتے رہے ہیں، حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان میں اضافہ ہوگا، اگر اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائی کرتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے مزید کہاکہ اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا اور ہم جیتیں گے جس طرح ہم 2006 کی لڑائی میں اسرائیل سے جیتے تھے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر