پاکستان

سنگجانی جلسہ کی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغادت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا ، آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی میں کیے گئے جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کروائے گی، سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔

دوسری جانب اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کردی، معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کردی گئی ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ