تجارت

شہباز حکومت 2 سال میں تیسری بار آئی ایم ایف پروگرام لے رہی ہے: مزمل اسلم

پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز حکومت 2 سال میں تیسری بار آئی ایم ایف پروگرام میں داخل ہورہی ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان 1959 سے لیکر مسلسل آج تک آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، پاکستان نے اب تک 24 آئی ایم ایف کے پروگرامز حاصل کئے، 24 میں سے 7 پروگرامز فوجی حکومتوں میں لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ24 میں سے 17 پروگرامز سیاسی حکومتوں نے لئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے صرف ایک پروگرام لیا اور اس میں سے بھی صرف آدھی رقم بطور قرض لی تھی، پاکستان کے سب سے زیادہ قرض پروگرامز پی ڈی ایم حکومت نے 16ماہ میں حاصل کئے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف حکومت دو سال میں تین دفعہ آئی ایم ایف پروگرام میں داخل ہوئی ہے، شہباز شریف کا دعویٰ کہ یہ آخری پروگرام ہوگا کیا درست ہو گا؟ آئی ایم ایف کے نئے تخمینہ جات انتہائی مایوس کن ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جی ڈی پی 3.5 فیصد سے 3.2 فیصد تک ہونے کی پیش گوئی کی ہے، آئی ایم ایف پیکیج کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.9 فیصد سے 1.2 فیصد ہو جائے گا،فارن ایکسچینج ریزروز 13.3 ارب ڈالر سے 12.8 ارب ڈالر تک کم ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا عام جی ڈی پی قرض 69.2 فیصد سے 71.4 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، پبلک اور پبلک ضمانت شدہ قرض میں معیشت کے مجموعی سائز کا 73 فیصد سے 75.1 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا