انٹرنیشنل

حسن نصراللہ کی جاسوسی کرنیوالا ایرانی تھا، فرانسیسی اخبار کا دعویٰ

پیرس:  فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصراللہ پر حملے سے قبل اسرائیل نے ایک ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں۔

فرانس کے معروف اخبار Le Parisien کے مطابق ایرانی جاسوس نے حسن نصراللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔ اس کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی ہی میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے فرانسیسی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حسن نصراللہ حزب اللہ کے ڈرون یونٹ کے کمانڈر محمد سرور کی تدفین کے بعد جنوبی بیروت میں واقع اپنے ٹھکانے میں واپس آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا

اسرائیل نے حملوں کے لیے اُس وقت کا انتخاب کیا جب حسن نصراللہ 30 میٹر کی گہرائی میں حزب اللہ کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے۔

ایرانی جاسوس کی طرف سے حسن نصراللہ کی موجودگی کی تصدیق اور نشاندہی کیے جانے کے بعد ہی اسرائیلی فوج نے عمارت کو نشانہ بنایا۔

اس میٹنگ میں قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر کے علاوہ 12 حزب اللہ لیڈر بھی شریک تھے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کے وقت کا تعین غیر معمولی تیقن کے ساتھ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں ممکن بناسکے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر