کھیل

سپینش لالیگا : ویلریال اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

میڈرڈ: (ویب ڈیسک ) سپینش لالیگا میں ویلریال نےسپینیوئل کو اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ نےسیلٹا ویگو کو ہرا کر اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔

سٹیج فرنٹ سٹیڈیم، بارسلونا میں کھیلے گئے اہم میچ میں ویلریال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سپینیوئل کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا ۔

فاتح ٹیم ویلریال کی جانب سے دونوں گول ایوز پیریز نے سکورکیے ، سپینیوئل کی جانب سے واحد گول جوفری کیریراس نے سکور کیا۔

سٹیڈیو ابانکا ،بالائیڈوس، ویگوکے مقام پر کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور سیلٹا ویگو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نےانتہائی سخت مقابلے کے بعد میزبان سیلٹا ویگو کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے جولین الواریز نے واحد گول میچ کے اختتامی لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این