پاکستان

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں کل کے جلسے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں کل کے جلسے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔

پی ٹی آئی قیادت نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر درخواست واپس لی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی جلسے کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لئے مقرر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ انتظامیہ اور عدالتوں نے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دینی، جلسے کے بجائے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج ہوگا، ہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کے گھر پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ