تجارت

مہنگا سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار پر جا پہنچی

کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 665 ڈالر کا ہوگیا۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے فی تولہ نرخوں میں اضافہ ہو گیا، ملکی سطح پر فی تولہ سونا 1500روپے اضافے سے 2 لاکھ 77ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1285روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37ہزار 482روپے پر پہنچ گئی ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا