انٹرنیشنل

اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے: فلسطینی صدر

نیویارک:  فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ نہتے فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکارہیں، اسرائیلی بربریت پرعالمی عدالت انصاف نے تاریخی فیصلہ دیا، جنرل اسمبلی نے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظور کی۔

محمود عباس نے کہا کہ صہیونی فوج کی جانب سےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، فلسطینی عوام کےساتھ یکجہتی کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نےغزہ کومکمل طورپرتباہ کردیا، قابض فوج سکولوں، ہسپتالوں اورمہاجرکیمپوں کونشانہ بنارہی ہے، غزہ میں ہنگامی بنیادوں پرامداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر