پاکستان

سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہونی چاہیے: عظمیٰ بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہونی چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لندن میں میری اجازت کے بغیر میری تصویر لی گئی، جو جو ٹوئٹ کئے گئے میں بتا بھی نہیں سکتی، اظہر صدیق نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور بعد میں معافی مانگی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیس پر حکومتی انفلوئنس استعمال نہیں کر رہی، اگر میں حکومت سے مدد طلب کروں تو میرا کیس خراب ہوگا، پی ٹی آئی جلسے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: ایف آئی اے سے کارکردگی رپورٹ طلب

ان کا کہنا تھا کہ فلک جاوید کے والد نے میری ویڈیو کا الزام بھی مریم نواز پر لگا دیا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بہت گھٹیا باتیں کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گندی اور گھٹیا گفتگو کا علاج ہم نے کر دیا ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ