پاکستان

رمضان سے پہلے یا بعد میں ہمارا جے یو آئی سے الائنس ہو جائیگا: فواد چودھری

اسلام آباد:   سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ رمضان سے پہلے یا بعد میں ہمارا جے یو آئی سے الائنس ہو جائیگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام “بات نکلےگی!” میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب الیکشن ختم ہوئے تو کہا تھا پی ٹی آئی اور مولانا کو قریب لایا جائے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کافی فاصلے رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ اب پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں فاصلہ کم ہو گیا ہے، دونوں جماعتوں میں کافی چیزیں حل ہو گئی ہیں، کامران مرتضیٰ اور اسد قیصر نے ملاقات میں اپنے معاملات پر بات چیت کی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نکلیں گے تو پی ٹی آئی سیٹل ہو جائے گی، امریکا کیلئے پاکستان اب دلچسپ نہیں رہا ہے، مجھے نہیں لگتا امریکا، سعودی عرب، یو اے ای پاکستان میں کوئی رول ادا کرنے کے موڈ میں ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ