انٹرنیشنل

یو اے کے مزید 10 امدادی قافلے غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے

غزہ:  متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی امداد کے 10 قافلے غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی امداد کے 10 قافلے مصری رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے، یہ امداد ’’مدر آف دی نیشن‘‘ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی فراخدلانہ عطیہ کے طور پر فراہم کی گئی ہے، جو جنرل ویمنز یونین کی چیئرپرسن، سپریم کونسل برائے ماں و بچہ کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئرپرسن ہیں۔

یہ امدادی قافلے فلسطینی عوام کے لیے یو اے ای کے جاری انسانی ہمدردی کے مشن کا حصہ ہیں، جن کا مقصد متاثرہ افراد کو ضروری سہولیات فراہم کرنا اور ان کی مشکلات کم کرنا ہے۔

175 ٹرکوں پر مشتمل ان قافلوں میں 2,400 ٹن سے زائد امدادی سامان شامل ہے، جس میں خوراک کی اشیاء، طبی سازوسامان، بچوں کے لئے غذائی سپلیمنٹس، کھجوریں، شیلٹر کے لئے خیمے، لباس اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای فلسطینی عوام کی مسلسل انسانی امداد میں پرعزم ہے تاکہ ان کے مشکل حالات کو کم کیا جا سکے، سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی تکالیف میں کمی لائی جا سکے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر