کھیل

افغان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریوں کا آغاز، آج پہلا وارم اپ میچ

لاہور:  افغانستان کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

افغان ٹیم نے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی، آج وہ قذافی سٹیڈیم میں پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی سرگرمیوں کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے افغانستان کرکٹ ٹیم بدھ کو لاہور پہنچی اور آرام کیا جبکہ جمعرات کو افغانستان ٹیم نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے وارم اپ سے سیشن کا آغاز کیا اور پھر گروپس میں فیلڈنگ ڈرلز کیں جبکہ باؤلرز اور بیٹرز نے جم کر نیٹ پریکٹس کی۔

پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی افغانستان ٹیم آج پاکستان شاہینز کے خلاف پہلا وارم اپ میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 16 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے گروپ بی میں شامل ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این