کھیل

سٹار بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

کراچی:   قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور لیا۔

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کر کے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ موجود تھے جنہوں نے صرف 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی تھے جنہوں نے 136 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

اب بابر اعظم نے 123 اننگز میں6000 رنز بنا کر ہاشم آملہ سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے، بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنلز میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے 11 ویں پاکستانی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 162، محمد یوسف نے 168، جاوید میانداد نے 175، انضمام الحق نے 176، محمد حفیظ نے 196، یونس خان اور شعیب ملک نے 205، اعجاز احمد نے 210 اور سلیم ملک نے 212 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے جبکہ اس فہرست میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جنہوں نے 276 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این