پاکستان

جشن بہاراں کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے : محسن نقوی

اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جشن بہار اں میلے کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے۔

اسلام آباد کے شہری 25، 26 اور 27 فروری کو جشن بہاراں سے محظوظ ہو سکیں گے، جشن بہاراں میں پاکستان بھر کے روایتی اور مشہور کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ، جشن بہاراں میں رینجرز کا دستہ مشعل پریڈ اور اسلام آباد پولیس کا دستہ شمع پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔

میلے میں پاک فوج کے بینڈز بھی پرفارم کریں گے، جشن بہاراں کے دوران آتش بازی کا زبردست مظاہرہ ہو گا جبکہ خٹک، کیلاش اور کتھک سمیت روایتی رقص کے شوز بھی پیش کئے جائیں گے ، رینجرز کی کیمل پلٹون اور نیزہ بازی کی ٹیمیں بھی مظاہرہ کریں گی ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز اسلام آباد کا دورہ کیا اور جشن بہاراں کے لیے شمع پریڈ کی ریہرسل کا معائنہ کیا۔

بعدازاں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادپولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں جشن بہاراں میلے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جشن بہاراں میں عوام کی تفریح کیلئے پہلی بار روایت سے ہٹ کر منفرد پروگرامز پیش کئے جائیں گے، جشن بہاراں کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جشن بہاراں میں سفارتی برداری کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ ہماری ثقافت سے روشناس ہو سکیں، پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے سی ای آوز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ