کھیل

‘شاباش گرین شرٹس’، نقوی کی افریقا کیخلاف شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد

لاہور:   چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

بدھ کو سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی، نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی، پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کر کے جیت اپنے نام کی، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این