پاکستان

رومینہ خورشید عالم کا ماحولیاتی اقدامات کیلئے کلائمیٹ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

اسلام آباد:   وزیراعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور عوامی شراکت داری بڑھانے کے لئے رضاکاروں پر مشتمل کلائمیٹ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے یوتھ لیڈرز سوسائٹی پاکستان کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ رضاکاروں کی زیر قیادت یہ نیا اقدام موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور ملک بھر کی آبادی کو ماحولیاتی پائیداری کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کے لئے طاقتور بناتا ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رضاکاروں کو سب سے زیادہ جو سرگرمیاں اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں ان میں ماحولیاتی منصوبے، صحت کی دیکھ بھال، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، کھیل، قدرتی آفات سے بحالی کی سرگرمیاں و امداد اور نوجوانوں اور رضاکاروں کی ترقی کے پروگرام شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رضاکار عالمی موسمیاتی سفارتکاری میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے رضاکاروں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگاہی بڑھانے اور موسمیاتی اقدامات کے لئے وکالت کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ