پاکستان

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بانی سے ملاقات: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فیصلے کی ہدایت

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عاقب اللہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے عاقب اللہ کی بانی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار کی وکیل عائشہ خالد اور سٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جیل مینوئل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی درخواست دی ہے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ یہ کیس کس بنیاد پر انسانی حقوق میں شامل ہے، ہر بندہ تو جیل میں جا کر نہیں مل سکتا، پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ یہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ