پاکستان

خاتون جج دھمکی مقدمہ: عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ کو مراسلہ

اسلام آباد:   خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلئے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، عمران خان کی جانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ یہ کیس آج بھی لگا ہوا ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جی آج بھی لگا ہوا ہے۔

عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکورٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، جیسے ہی رپورٹ داخل ہوگی اس کیس کو مزید کسی تاریخ کیلئے ملتوی کر دیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ