پاکستان

صدر یورپی کمیشن کا امریکی محصولات پر سخت جوابی اقدامات کا عزم

برسلز:  صدر یورپی کمیشن نے امریکی محصولات پر سخت جوابی اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین سے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی محصولات مضبوط اور متناسب جوابی اقدامات کو متحرک کریں گی۔

انہوں نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات پر محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کاروبار کے لئے خراب، صارفین کے لئے بدتر ہیں۔

صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین پر بلاجواز محصولات کا جواب ضرور دیا جائے گا، یورپی یونین اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرے گی، ہم اپنے کارکنوں، کاروباروں اور صارفین کی حفاظت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا کہ سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکا میں داخل ہونے پر 25 فیصد محصولات کے ساتھ مشروط ہوں گے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ