پاکستان

سندھ حکومت کا زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ

کراچی:  سندھ حکومت نے زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کے شعبوں کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ بنا لیا۔

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ موجودہ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ صرف ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے تک محدود ہے۔

سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے اجلاس میں مجوزہ سندھ کوآپریٹو گورننس ایکٹ 2025 پر بریفنگ دی، اجلاس میں زراعت، مویشی اور ماہی گیری کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعے کسانوں، ماہی گیروں اور مویشی پال افراد کے لیے مالی اور تکنیکی تعاون بڑھایا جائے گا، کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے دیہی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا۔

آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے کسانوں اور ماہی گیروں کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی فراہمی کی جائے گی، کوآپریٹو ماڈل کے ذریعے پیداواری صلاحیت بڑھانے اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کے لیے جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی، اجلاس میں سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری کوآپریٹو، سیکرٹری لائیو سٹاک، سیکرٹری قانون سمیت دیگر شریک ہوئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ