پاکستان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم

مظفر آباد:  آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔

تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی، عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کر دی۔

واضح رہے کہ 2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہوگئی تھی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کے خلاف اپیل کو نمٹا دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ