کھیل

سٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے سرخرو کیا: محسن نقوی

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا، قذافی سٹیڈیم کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالیٰ نے کامیاب کیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج شام رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی، تقریب میں عوام کا داخلہ فری اور نامور گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہو گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این