انٹرنیشنل

اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، حاملہ خاتون سمیت 3 فلسطینی شہید

غزہ:   اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، حاملہ خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فورسز نے ایک شخص کو شہید کیا، جارحیت سے مغربی کنارے میں بے گھر افراد کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کی خریداری کی پیشکش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیو ں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے، مسئلہ فلسطین کو رئیل سٹیٹ ڈیلر کی ذہنیت سے نمٹنے سے ناکامی کا سامنا ہوگا۔

اسرائیل کی فوج کے نیٹزارم کوریڈور سے انخلاء کے بعد فلسطینیوں کی گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے، حماس سے مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد دوحہ پہنچ گیا ہے جبکہ مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر