پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور:   لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی تقریب میں موجود تھے، لاہور ہائیکورٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس اور جسٹس محمد جواد ظفر نے حلف اٹھایا، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چودھری سلطان محمود بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

صوبائی و وفاقی لاء افسران اور سینئر وکلاء سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ