انٹرنیشنل

جنگ بندی معاہدہ، حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیئے

غزہ:   غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مقام سے ایلی شرابی، اور لیوی اور اوہاد ببن امی نامی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ارکان نے اپنی تحویل میں لے لیا، اس موقع پر حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں ایک سٹیج بنایا جہاں مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجو بڑی تعداد میں موجود تھے۔

معاہدے کے مطابق اسرائیل 3 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں آج 183 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں آنے والی امداد کونشانہ بنارہا ہے جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر