پاکستان

چنگ چی اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کے خلاف سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ

لاہور:  چنگ چی اور لوڈر رکشہ چلانے والے ہو جائیں تیار،اب موٹرسائیکل رکشہ یا لوڈر رکشہ چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق بغیر ہیلمٹ لوڈر رکشہ اور چنگ چی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او اطہر وحید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سڑک پر آنے والے ہر ڈرائیور اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کمرشل وہیکلز بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لاہور میں سفر نہیں کر سکیں گی،14 انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر نائٹ شفٹ میں بھی سٹاف تعینات کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں سرکل آفیسر، انچارج سیکٹر ٹریفک سٹاف کے ہمراہ خصوصی طور پر انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر موجود ہوں گے، لاہور میں ٹریفک کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ