کھیل

سلمان علی آغا سہ فریقی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

کراچی:   پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کو سہ فریقی سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔

کراچی میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ کے ویل اورور فائنل میچ جبکہ سلمان علی آغا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس موقع پر پاکستانی آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم نے 30 سے 40 رنز کم بنائے، اگر ہمارا سکور 280 سے زیادہ ہوتا تو نتیجہ مختلف ہوتا، اچھی بیٹنگ کی، ہم جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا، اب ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے۔

سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی پچز غیر یقینی ہوتی ہیں، ایک بیٹنگ کیلئے سازگار تو دوسری پر دہرا پیس ہوتا ہے، مجھے بیٹنگ کرنا پسند ہے، یہ پچ بیٹنگ کیلئے چیلنجنگ تھی، میرے اور رضوان کے آؤٹ ہونے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

اس دوان محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ زبردست رہی، میں اور سلمان آغا لمبی پارٹنرشپ لگانا چاہتے تھے لیکن ممکن نہ ہوسکا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این