انٹرنیشنل

جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 3 یرغمالی رہا کردیئے، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کریگا

غزہ:   غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینی کی مزاحتمی تنظیم حماس نے 3 یرغمالیوں کو رہا کردیا، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے چھٹے مرحلے میں حماس نے 3 یرغمالیوں کو خان یونس کے علاقے میں ریڈ کراس کے حوالے کیا، ریڈ کراس کے اہلکار نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویز پر دستخط بھی کیے، اس موقع پر ہزار افراد موجود تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رہا ہونیوالے یرغمالیوں میں امریکی نژاد اسرائیلی ساجے ڈیکل چین، الیگزینڈر تروفانوف اور یائر ہورن شامل ہیں۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 396 قیدیوں کو رہا کرے گا، رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 36 عمر قید کے قیدی بھی شامل ہیں، 333 فلسطینی قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر