پاکستان

اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور شعیب شاہین میں ہاتھا پائی، فواد نے تھپڑ جڑ دیا

راولپنڈی:   سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر ہاتھا پائی ہو گئی ۔

فواد چودھری اور شعیب شاہین کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی ، فواد چودھری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو جس پر شعیب شاہین نے فواد چودھری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا ، جس کے بعد شعیب شاہین زمین پر گر گئے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دے دیں۔

موقع پر موجود جیل عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، جھگڑے کے بعد فواد چودھری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ